مینگورہ، یونین کونسل سنگوٹہ دنگرام سے امیدواربرائے ضلع کونسل ملک صدیق خان نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے ،علاقہ لوئے بنڑپولنگ اسٹیشن پر پولنگ صبح سے شروع ہوئی اوردوپہرایک بجے بند کردی گئی جہاں پر اٹھارہ سومیں سے دوسوچار ووٹ پول ہوئے ،سوات پریس کلب میں امیدوار شوکت علی خان اوردیگرکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ اورشیلنگ ہوئی جس کی وجہ سے تین چارسو لوگ ووٹ پول کئے بغیر چلے گئے جس کا فائدہ میرے مخالف امیدوارکو پہنچا ہمارے ساتھ آزادامیدواروں نے دھاندلی کی ہے آزادامیدوار اورپی ٹی آئی کے گٹھ جوڑ کے سبب بدترین دھاندلی ہوئی ہے ،ایک پولنگ اسٹیشن پانچ بجے بند ہوا مگر اس کے باوجود بھی مخالف امیدوار کے ووٹروں کو اندربلا کر ووٹ پول کیا جاتارہا جبکہ ہمارے ووٹروں کو ووٹ پول کرنے سے روکا گیا ،انہوں نے کہاکہ پولیس کو اطلاع دی گئی تھی مگر اس کے باوجود بھی دھاندلی کو نہیں روکا جاسکا،انہوں نے کہاکہ جن پولنگ اسٹیشنوں پر ہمارااعتراض ہے وہاں پر دوبارہ انتخابات کرائے جائیں بصورت دیگر احتجاج کرنے پر مجبورہوجائیں گے۔
612 total views, no views today


