مینگورہ، پاکستان تحریک انصاف کے اپنے ہی ایم پی اے نے بلدیاتی انتخابات میں شدیددھاندلیوں کا الزام لگادیا اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی عزیزاللہ گران نے کہاہے کہ یونین کونسل گوگدرہ میں مخالف امیدوار نے دھاندلی کی ہے جو ہمیں منظورنہیں، سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یونین کونسل گوگدرہ سے تحصیل کونسل کیلئے اعجازعلی خان ہمارا امیدوارتھاجبکہ ان کے مدمقابل امیدوار کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی سے ہے جنہوں نے بدترین دھاندلی کی ہے،
انہوں نے کہاکہ زنانہ پولنگ اسٹیشن کے اندرپولیس ڈیوٹی دے رہی تھی حالانکہ زنانہ پولنگ اسٹیشن پر زنانہ پولیس کی ڈیوٹی ہونی چاہئے تھی جبکہ پولنگ ایجنٹ مخالفین کیساتھ جاکر ووٹ پول کراتے تھے ایک پولیس اہلکار کی جیپ سے ہم نے پرچیاں برآمد کیں یہ پولیس اہلکارامجد مخالف امیدوار کے بھائی کا گن مین ہے جو باقاعدہ طورپر ووٹ پول کراتارہا جس کی اطلاع ہم نے پولیس اسٹیشن کو دی تھی،انہوں نے کہاکہ مخالف امیدوار کی رشتہ دار خاتون نے اپنی ڈیوٹی رحیم آباد سے تبدیل کرکے پنجیگرام پولینگ اسٹیشن میں لگوائی جہاں پر ہمارے مخالف امیدواراپنے رشتہ دارکیلئے کام کیا،انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں پولیس اورانتظامیہ نے جانبداری سے کام لیا ہے ان کی کارکردگی ناقص رہی،انہوں نے اس سلسلے میں غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیاہے۔
319 total views, no views today


