مینگورہ، آل پاکستان کلاس فور ملازمین کے ضلعی صدرسیدخطاب نے کہاہے کہ درجہ چہارم ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہاہے ،محکمہ تعلیم کے چوکیداروں سے چوبیس گھنٹے ڈیوٹی لی جاتی ہے مگر دیگرمحکموں کی طرح ہمیں جو سالانہ چارکول ملتا ہے وہ ضرورت کے مطابق نہیں،سوات پریس کلب میں دیگرعہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سال رواں میں سکول چوکیداروں کو 166دن کی جائے صرف ساٹھ دن کا چارکول دیا گیا جو ہمارے جائز حق پع ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے ،انہوں نے کہاکہ درجہ چہارم ملازمین نے کبھی بھی ڈیوٹی دینے سے انکار نہیں کیا بلکہ بڑی جانفشانی کیساتھ فرائض انجام دے رہے ہیں مگر اس کے باوجود بھی ان کیساتھ امتیازی سلوک کیا جارہاہے ،انہوں نے کہاکہ پشاور سکول واقعہ کے بعد ہمارے دجہ چہارم ملازمین کو بندوق دی گئی اب وہ انتہائی کم تنخواہوں کے باوجود چوکیداری کیساتھ گارڈکی ڈیوٹی بھی دے رہے ہیں ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ درجہ چہارم ملازمین کو ضرورت کے مطابق چارکول دینے کے ساتھ ساتھ انہیں دیگرمراعات اورسہولیات بھی دی جائیں تاکہ ان کی مشکلات اورپریشانیوں میں کمی آسکے۔
820 total views, no views today


