مینگورہ، عوامی ورکرزپارٹی کے راہنما شیرین سوات نے کہاہے کہ یونین کونسل سخرہ میں تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر حربے استعمال کئے ہیں یہاں تک سرکاری مشنری کا بھی بے دریغ استعمال کیا ،سوات پریس کلب میں ضلعی وتحصیل کونسل کے امیدواروں فرمان علی سواتی اور مطیع اللہ سواتی کے ہمراہ پریس کالنفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چار اپریل کو محکمہ پبلک ہیلتھ نے سخرہ کیلئے ایک کروڑنناوے لاکھ گیارہ ہزارروپے کا ٹینڈرشائع کیا جسے بائیس اپریل کو کھول کر پی ٹی آئی کے امیدواروں نے الیکشن سے پہلے پہلے سیاسی رشوت کے طورپر تقسیم کیا جن علاقوں کیلئے یہ پائپ مختص وہاں کی بجائے خاص لوگوں کے گھروں پہنچائے گئے ،انہوں نے کہاکہ یہ کھلی دھاندلی اورحکومت کی بدنیتی ہے جس نے مستحق علاقوں کو محروم کرکے من پسند لوگوں کو نوازہ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں فوری تحقیقات کرکے حقائق کو سامنے لایا جائے۔
654 total views, no views today


