بریکوٹ، پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی اقلیتی امیدوار بلدیوکمار نے کہا کہ برما کے مسلمانوں کے ساتھ جو ظالم و بربریت جاری ہے اس پر جنتا بھی غم اور غصہ کیا جائے کم ہے مگر حکومت پاکستان ایک اسلامی ملک ہونے کے ناطے کیوں خاموش ہے اور عالم اسلام کو چاہے کہ اس ضلم و بربریت کا مکمل خاتمے کریں ۔ ملک کی اقلیتی برداری اس غم میں شرک ہیں اور جو بھی برما کے مسلمانوں کے قربانی درکار ہو ہم حاضر ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا ہوم بریکوٹ میں صحافیوں سے کیا ۔انہوں نے کہاکہ ہم دہشت گردی کے خلاف ہیں کو بھی مذیب دہشت گردی ااور بربریت کا درس نہیں دیتا یہ جو بھی برما کے مسلمانوں پر ظلم کر رہے ہیں ا ن کا کوئی مذہب نہیں اور انہیں انسان کہنا بھی گناہ ہے ۔پاکستان کی تمام اقلیتی برادری برما کے مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں ۔ہم چاہتے ہیں کہ دنیا میں امن ہواور ہمیشہ کے لئے ظلم کا یہ باب ختم ہو۔
624 total views, no views today


