سوات،یونیورسٹی آف سوات کے مین اوڈیگرام کیمپس میں “صحافتی اخلاقیات اور شورش زدہ علاقوں میں رپورٹنگ ” کے عنوان سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار کا اہتمام ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ کمیونی کیشن سٹڈیز نے کیا تھا۔ اس موقع پرپریس کو نسل آف پاکستان کے چےئرمین راجہ محمد شفقت خا ن عباسی مہمان خصوصی تھے
جبکہ سیمینارمیںیونیورسٹی آف سوا ت کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرمحمدجہانزیب خان اور ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا ایند کمیو نی کیشن سٹڈیز کے علاوہ سوشل سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے طلباء اورفیکلٹی ممبران نے بھی شر کت کی۔اپنے خطاب میں پریس کو نسل آف پاکستان کے چےئرمین راجہ محمد شفقت خا ن عباسی نے کہا کہ پاکستان کے آئین میں پریس اوراظہاررائے کو یقینی بنایا گیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ آج ملک میں صحافت کوفروغ ملاہے تاہم اب بھی اس بات کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے کہ لوگوں کی بہترسمت میں راہنمائی کرنے کیلئے میڈیااوراس سے وابستہ پیشہ ورصحافی طے شدہ ضابطہ اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے اپناکردا رادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضابطہ اخلاق حکومت نے نہیں بلکہ خود صحافیوں کی نمائندہ تنظیموں نے مرتب کیاہے انہوں نے کہاکہ حقائق پرمبنی رپورٹنگ کے ذریعہ معاشرہ اورفردکی اصلاح ممکن ہے ۔ تاہم معاشرے کے منفی پہلوؤں کواخبارات اورالیکٹرانک میڈیامیں بڑھ چڑھ کرپیش کرنے کی بجائے اس بات کی ضرورت ہے کہ مثبت پہلوؤں کوزیادہ سے زیادہ کوریج دی جائے جس سے معاشرہ کی ترقی کی راہ ہموارہوسکتی ہے۔ا نہوں نے کہاکہ لوگوں کوبھی چاہیئے کہ وہ اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کاباریک بینی سے مطالعہ کریں اورجہاں کہیں اخبارات ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزری کریں تووہ اس کی نشاندہی یاتوایڈیٹرکے نام خط لکھ کرکیاکریں یاپریس کونسل آف پاکستان کے پاس اس حوالے سے اپنی شکایات درج کریں ۔انہوں نے کہاکہ جوصحافی شورش زدہ علاقوں میں فرائض انجام دے رہے ہیں ان کیلئے ضروری ہے کہ پہلی وہ اپنی زندگیوں کے تحفظ کویقینی بنائیں اوررپورٹنگ کرتے وقت احتیاطی تدابیرپرعمل پیراہونے کے ساتھ ساتھ صحافتی اصولوں کوبھی مدنظررکھیں۔انہوں نے کہا کہ پریس کامجموعی جائزہ لیاجائے توپاکستان کاپریس پڑوسی ممالک کے مقابلے میں بالغ نظری کامظاہرہ کررہاہے جوایک خوش آئندامرہے تاہم حالات کے تقاضوں کوسامنے رکھتے ہوئے معاشرہ میں پریس کے کرداراورصحافیوں کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں میں مزیدنکھار پیدا کرنے کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ پریس کونسل آف پاکستان کاقیام بھی اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ سیمینار کے آ خر میں یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر پروفیسر محمد جہانزیب خان نے چےئر مین پر یس کو نسل آف پاکستان راجہ محمد شفقت خان عباسی کا سوات یونیورسٹی آمد پرشکریہ ادا کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے یونیورسٹی میں ہونے والی جاری تعلیمی امور ،تحقیقی سرگرمیوں اور تعمیراتی کاموں کے حوالے سے ر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ جامعات میں مختلف موضوعات پر بحث و مباحثہ ہونا چاہئے ۔ وائس چانسلر کا کہناتھا کہ آگے بڑھنے کے لئے سوچ میں مثبت تبدیلی لانا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صحافتی اخلاقیات کے لئے عوام، سو ل سوسائٹی اور دوسرے ادارے اپنا کردار ادا کریں تاکہ صحافتی اقدار کو فروغ مل سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کے لئے جلد یونیورسٹی آف سوات میں مختصر دورانئے کے کورسز شروع کئے جارہے ہیں جو صحافیوں کے پیشہ ورانہ امور سر انجام دینے میں اہم ثابت ہوں گے۔
640 total views, no views today


