ممبئی: بالی ووڈ کی نامور اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ وہ بالی ووڈ ستاروں سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں سے دور رہنے کے لئے نہ تو اخبار پڑہتی ہیں اورنا ہی نیوز چینل دیکھتی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ودیا بالن کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں ستاروں کی ذاتی خبریں گردش کرتی ہیں جن میں رشتے جڑنے اور الگ ہونے کی باتیں ہوتی ہیں جو کبھی سچ ہوتی ہیں اوراکثر ان میں کوئی حقیقت نہیں ہوتی۔ اس لئے وہ ان سے دور ہی رہتی ہیں جس کے لئے وہ نہ تو اخبار پڑہتی ہیں اورنہ ہی نیوزچینل دیکھتی ہیں۔
754 total views, no views today
Comments


