مینگورہ، سوات کی مختلف یونین کونسلوں سے آزادحیثیت سے کامیا ب ہونے والے ضلعی کونسلروں نے الائنس کا اعلان کردیا،قوم کے بہتر مفادمیں فیصلہ کیا جائے گا،ہمیں عوام کے مفادعزیزہیں،ہرقدم عوامی مشاورت سے اورسوچ سجھ کر اٹھائیں گے،ابھی کسی بھی پارٹی کیساتھ اتحادکا فیصلہ نہیں کیا ہے،ضرورت پڑنے پر ضلعی نظامت اورنائب ضلعی نظامت کیلئے امیدوارسامنے لاسکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار مختلف یونین کونسلوں سے منتخب ہونے والے آزادضلعی کونسلروں محمدزیب خان گلی باغ، راحت علی گل کدہ،نثارخان رنگ محلہ،میانگل امیرزیب شہریار سیدوشریف،میاں شجاعت علی تیر ات اورفلک ناز یونین کونسل برہ بانڈئی نے سوات پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ہم تمام امیدواران اپنی اپنی یونین کونسلوں سے عوام کے ووٹوں اوربھرپورتعاؤن سے منتخب ہوئے ہیں لہٰذہ اب یہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہرقدم عوام ہی کے مفادمیں اٹھائیں،انہوں نے کہاکہ مختلف پارٹیاں رابطے کررہی ہیں مگرہم آزادامیدواروں نے مشترکہ فیصلہ کیا ہے کہ جو بھی فیصلہ کریں گے باہمی مشاورت سے اورقوم کے وسیع تر مفادمیں کریں گے،انہوں نے کہاکہ ہم نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ نہ صرف اپنی اپنی یونین کونسلوں کی ترقی کیلئے کام کریں گے بلکہ پورے سوات کی تعمیروترقی کیلئے بھی تمام تر صلاحیتیں بروئے کارلائیں گے اورہرحال میں عوامی اعتمادبحال رکھیں گے،انہوں نے کہاکہ ہم میں سے کوئی بھی ضلعی یانائب ضلعی نظامت کا خواہشمند نہیں تاہم ضرورت پڑنے پر ضلعی نظامت اورنائب ضلعی نظامت کیلئے امیدوارسامنے لاسکتے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہم آزادحیثیت سے منتخب ہونے والے دیگرضلعی کونسلروں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ آئیں اورہمارے ساتھ اس اتحادمیں شامل ہوجائیں ہمارااتحادکوئی پریشرگروپ نہیں بلکہ یہ عوامی مفاد میں ایک برادری قائم کی ہے جو عوام ہی کیلئے کام کرے گی۔
578 total views, no views today


