سوات ، ملک کے ناکام ترین ادارہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی طرف سے تجاوزات کے نام پر مینگورہ شہر کے دکانداروں کو پروانے جاری ۔ اس ظالمانہ کارروائی سے ایسے دکاندار بھی ہیں جس کی تمام جمع پونجی یہی دکان ہے۔ ملک کی ناکام ترین اور رکرپشن میں نمبر 1ادارہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی طرف سے مینگورہ شہر کے اکثریتی دکانداروں کو نوٹسز جاری کئے ہیں۔ نوٹسز اس عجلت میں جاری کئے ہیں کہ اس میں سوات پولیس سٹیشن اور ڈی او آر کے نام کاپیاں کی ہیں۔ ان دونوں کے سوات میں نہ کوئی آسامی ہیں اور نہ کوئی پولیس سٹیشن ہیں۔ اس ناکام ترین ادارے نے 1991 ء قانون کا حوالہ دیاہے۔ جبکہ اس وقت سوات میں ایک بہترین قانون پاٹا ریگولیشن یعنی یہاں کے رسم ورواج کے مطابق جرگہ سسٹم تھا۔ اس صوبائی قبائلی علاقہ میں اس قانون کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ یہ ریاستی دور کے سڑکیں اور لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چھوڑ دی ہیں۔ اس میں اس بدنام زمانہ اور کرپشن کے گڑھ محکمے کا کوئی کارروائی نہیں۔ لہٰذا یہ محکمہ یہاں پر کسی قسم کی کارروائی نہ کریں۔ اور سوات کے تمام سڑکیں دوبارہ صوبائی حکومت کے تحویل دےئے جائیں۔ کیونکہ یہ محکمہ سوات میں خانہ جنگی پیدا کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ سوات میں امن بے پنا قربانیوں سے آیا ہے۔ اور اب یہ ناکام ترین ادارہ یہاں پر امن وامان کا مسئلہ پیدا کررہا ہے ۔
786 total views, no views today


