بریکوٹ ، تحصیل بریکوٹ کے گاؤں گورتئی کربلا جیساں سماں پیش کرنے لگا‘ عوام پینے کے پانی کے لئے ترس گئے ایک مٹکا پانی حاصل کرنا بڑی مشکل ہوگیا ‘ بچے ،جوان سب کے پاس شام سے لیکرصبح تک پینے کے پانی کا فکر ہوتا ہے اور دور دور سے سروں اور کندوں پر پانی لانے پر مجبورہے‘ ایک طرف لوڈشیڈنگ تو دوسری طرف ٹیوب ویل اہلکاروں کی کام میں سست روی نے عوام کے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے ‘ تفصیلات کے مطابق تحصیل بریکوٹ کے گاؤں گورتئی جو کہ زیادہ تر پہاڑی آبادی پر مشتمل ہے اور لوگ زیادہ تر بجلی سے چلنے والے ٹیوب ویل سے پانی حاصل کرتے ہیں مگر بد قسمتی سے جب جون کا مہینہ شروع ہوا ہے ایک طرف لوڈشیدنگ تو دوسری طرف گاؤں کے ٹیوب ویل کے ملازمین انتہائی کام چور اور سست ہیں اور مقامی ایم پی ائے نے بھی ان کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں اور ان ملازمین کے بااثر ہونے کی وجہ سے عوام عذاب میں مبتلا ہوچکے ہیں اب چونکہ رمضان کا مقدس مہینہ بھی انے والی ہے اب گاؤں کے بے بس لوگ سروں اور کندوں پر دور دور سے پانی لانے پر مجبور ہیں کوئی پُرسان حال نہیں ‘ علاقے کے عوام نے ایم پی اے اور مقامی کونسلرز سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد پانی کا یہ دیرینہ مسئلہ حل کیا جائے بصورت دیگر گاؤں گورتئی کے عوام مین شاہراہ کو بند کرنے سے گریز نہیں کرینگے ۔
706 total views, no views today


