بریکوٹ ، تھانہ غالیگے پولیس کی منشیا ت فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ‘منشیات فروشوں سے 3000گرام چرس بر آمد ‘ملزمان گرفتار ‘مقدمہ درج ‘تفتیش شروع ‘تفصیلات کے مطابق تھانہ غالیگے پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہے ‘ ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ درویش خان ،ایس ایچ او تھانہ غالیگے امجد خان اور انچارج چوکی بریکوٹ وکیل محمد خان کی خصوصی ہدایت پر منشایت فروشوں کے خلا ف اپریشن میں گزشتہ روزنعمان ولدمحمد فاروق سکنہ مکان باغ مینگورہ اور کاشف ولد ظفر اقبال سے 3000گرام چر س برآمد کرکے گرفتار کرلئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کرد ی ہے ‘ ادھر علاقے کے عوام نے ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ درویش خان ،ایس ایچ او تھانہ غالیگے امجد خان اور انچارج چوکی بریکوٹ وکیل محمد خان کو علاقے میں سماج دشمن عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے پر خراج تحسین بھی پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ ائندہ بھی ان مجرموں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے گے ۔
592 total views, no views today


