بریکوٹ، پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی اقلیتی امیدوار بلدیو کمار نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اپنے الیکشن کے دوران وعدوں کی تکمیل کے لئے حکمت علمی کر رہے ہیں ۔صوبے میں کرپشن اور کمیشن کے خاتمے کے لئے بلدیاتی نظام کے انتخابات نئے انداز سے منعقد کر انے کے لئے تیاری کر رہے ہیں ۔صوبے کے عوام الیکشن 2013کی طرح بلدیاتی الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کو کامیاب کرائیں
تاکہ پاکستان تحریک انصاف اپنے وعدوں کی تکمیل میں کامیابی حاصل کر سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں ہر طرف مسائل ہی مسائل ہیں سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسوں کی بدولت بے روزگای ،لوڈشیڈنگ ،مہنگائی اور طر ح طرح کے دیگر مسائل درپیش ہیں ۔صوبائی حکومت صوبے کو درپیش مسائل کے خاتمے اور صوبے کے دیگر وسائل کے صحیح استعمال کے لئے اقدامات اٹھارہی ہے۔سرکاری محکموں میں کرپشن میں کمی واضح طور پر ائی ہے جو کہ موجود ہ صوبائی حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی چیرمین عمران خان ایک نڈر اور منجے ہوئے سیاست دان ہیں ان کی سربراہی میں صوبہ بہت جلد ترقی کی راہ پر گامز ن ہو جائے گا ۔بلدیاتی نظام میں ترقیاتی فنڈز کے استعمال سے ہر علاقے کے بنیادی مسائل پر قابو پایا جائے گا۔کیونکہ اسی نظام میں اختیار نچلی سطح پر آکر فنڈز کا شفاف اور صحیح استعمال سے علاقہ ترقی کر ے گا ۔
560 total views, no views today


