مینگورہ،مینگورہ میں آل درجہ چہارم ملازمین نے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا اورپلے کارڈوبینرزاٹھائے نعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر درجہ چہارم ملازمین کے صدر سیدخطاب اوردیگر نے کہاکہ ہم سے مقررہ وقت سے زیادہ ڈیوٹی لی جاتی ہے جبکہ تنخواہیں نہ ہونے کے برابرہیں،مختلف سکولوں کالجوں اوردیگردفاترمیں درجہ چہارم ملازمین چوکیداری کرتے ہیں
جس کی وجہ سے انہیں شدیدمشکلات کا سامنا رہتا ہے،انہوں نے کہاکہ بارہ اورتیرہ ہزارروپے میں گزارہ کرنا مشکل ہے لہٰذہ مہنگائی کے تناسب سے ہماری تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے جبکہ حکومت دیگرسرکاری ملازمین کی طرح ہمیں بھی مراعات فراہم کرے،انہوں نے کہاکہ سوات کے محکموں میں غیرمقامی لوگوں کو بھرتی کیا جارہاہے جس سے مقامی لوگوں کی حق تلفی ہورہی ہے جبکہ محکموں میں سیاسی مداخلت کا سلسلہ بھی جارہی ہے جو ناقابل برداشت ہوتاجارہا ہے،انہوں نے کہاکہ اگر ایک ماہ کے اندراندرحکومت نے ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کئے اور ہمیں درپیش مسائل کو حل نہ کیا تو پشاور میں احتجاجی مظاہرہ کرنے پرمجبورہوجائیں گے۔
490 total views, no views today


