سوات، سوات میں موسلا دھار بارش کے بعدموسم خوشگوار جبکہ سڑکیں تالاب بن گئیں، بارش دوپہر ایک بجے شروع ہوگئی، مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر کے مختلف تحصیلوں اور گاؤں میں موسلادھار بارش شروع ہو گئی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا،ژالہ باری کی وجہ سے کھڑی فصلیں اور باغات کو کافی نقصان پہنچا، اسی طرح بارش کی وجہ سے مینگورہ شہر کی سڑکیں تالاب کی شکل اختیار کر گئیں، مینگورہ شہر کے تمام شاہراہوں ، گلی کوچوں، اور چوکوں میں بارش کا پانی کھڑا ہوگیا ، جس سے راہ چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا،جبکہ گاڑیوں کی بھی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں، شدید بارش سے ایک طرف موسم خوشگوار ہوگیا تو دوسری طرف عامی مشکلات میں بھی بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا
663 total views, no views today
Comments


