سوات، کور کمانڈرمنگلہ لیفٹنینٹ جنرل میاں محمد ہلال حسین نے مالاکنڈڈویژن کے علاقے تھانہ میں گورنمنٹ شہیدعادل شہزاد ہائی سکول نمبرون میں سولر سٹم کا افتتاح کیا۔جنرل آفیسر کمانڈنگ ما لاکنڈآرمی ڈویژن میجر جنرل نادر خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سولر سٹم کے بارے میں بریفینگ میں کورکمانڈرکو بتایا گیا کہ یہ سولر سٹم باآسانی 61پنکھے اور 58لائٹ چلاسکتا ہے ۔اس پرواجیکٹ پر 18 مئی 2015ء کو کام شروع ہوا اور 12جون 2015 ء کو مکمل ہوا۔اس موقع پر کور کمانڈرنے آرمی اورسول آفیسرز،سکول کے اساتذہ اور مقامی لوگوں سے خطاب بھی کیا اورکہاکہ پاک فوج مالاکنڈ آرمی ڈویژن اور سوات میں امن کے قیام کے ساتھ ساتھ تعلیم ،صحت کے فروغ سمیت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے،اور اس سکول سے انشاء اللہ ڈاکٹر ز ،انجینرز ،اور آفیسرز نکلیں گے ۔عوام دیر پاامن برقرار رکھنے کیلئے پاک آرمی اور سیکورٹی فورسز سے تعاون کا سلسلہ جاری رکھے ،پاک فوج نے ہر مشکل گھڑی میں عوام کا ساتھ دیا ہے ،ناساز حالات ،سیلاب کے وقت متاثرہ لوگوں کی ہر ممکن مد د کی ہے ، انہوں نے کہا کہ عوام کی خواہش پر سوات میں CMH بنایا جائے گا۔تھانہ مالاکنڈ میں سیوریج سٹم کو فعال کیا جائے گا،اور مالاکنڈمیں فوجی فاوئڈیشن ہسپتال کا قیام بھی زیر غور ہے ،انہوں نے کہا کہ پلئی روڈکی تعمیر کیلئے بھی کوشش کریں گے۔انہوں نے سول محکموں کے حکام پر زو ردیا کہ وہ عوامی مشکلات کا حل نکالیں۔
سکول کے پرنسپل شیر اکبرنے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سکول میں سولر سٹم کی فراہمی ہمارا خواب تھا اور یہ خواب پاک آرمی نے پورا کردیا ،اور اس وجہ سے اب بچوں کی پڑھائی متاثر نہیں ہوگی،
یادرہے کہ مذکورہ سکول کا سنگ بنیاد 1908ء میں رکھا گیا،اور اس سکول سے فارغ تحصیل طلباء کی بہت بڑی تعداد سول ،فوج اور دوسرے شبعہ ہائے جات میں خصوصی کردار ادا کر رہے ہیں ۔
بعد ازیں کور کمانڈر نے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول تھانہ میں زیرتعمیر کمروں کا افتتاح بھی کیا ۔ بریفینگ کے دوران ان کو بتایا گیا کہ اس پرواجیکٹ پر 30مئی 2015 ء کو کام شروع ہو ا اور یہ پرواجیکٹ 10جولائی کو مکمل ہوگا، اس موقع پر کور کمانڈر نے ان کمروں کے ساتھ واش رومز بھی بنانے کا کہا تاکہ تعداد کے اضافہ پر مشکلات کاسامنا نہ کرنا پڑے۔اس پر گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کی ہیڈمسٹریس نے کہا کہ پاک فوج کا تعلیمی میدان میں ہمارے ساتھ تعاون قابل تعریف ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں پاک فوج اور بالخصوص لیفٹینیٹ جنرل میاں محمد ہلال حسین کی مشکور ہوں۔
قبل ازیں سکول آمد پر سکول کے طلباء نے کورکمانڈر لیفٹنینٹ جنرل میاں محمد ہلال حسین کو پھولوں کے گل دستے پیش کئے اور سکول کی ایک جماعت نے کو ر کمانڈر کو سلامی بھی دی۔ اس سکول میں کور کمانڈر نے پوزیشن ہولڈر بچوں کو انعامات بھی دیئے۔اس موقع پر کمشنر ملاکنڈڈویژن کفایت اللہ ،بریگیڈئر بلال احمد جنجوہ ،ڈی سی سوات،فوجی آفیسرزاوردیگر محکموں کے حکام بھی موجود تھے۔
694 total views, no views today


