مینگورہ، مینگورہ میں درجہ چہارم ملازمین کوترقی ملنے پر آل سوات کلاس فوم ملازمین نے تشکر کے طورپر ریلی نکالی اور مختلف بازاروں کا چکر لگایاجس کی قیادت درجہ چہارم ملازمین کے صدر سیدخطاب کررہے تھے،ریلی کے شرکاء نعرے لگاتے ہوئے سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر خطاب کرتے ہوئے سید خطاب اوردیگر نے کہاکہ ہم وزیراعلیٰ پرویزخٹک اور صوبائی وزیر مشتاق غنی کے مشکور ہیں جن کی کوششوں سے درجہ چہا رم ملازمین کا دیرینہ مطالبہ منظورہوا اورانہیں ترقی مل گئی،انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں آل درجہ چہارم ملازمین نے بھرپوراندازمیں جدوجہدکی ہے جو آخر کار رنگ لے آئی اور ہمیں پروموشن مل گئی،انہوں نے کہاکہ ترقی ملنے پر ان ملازمین کی حوصلہ افزائی ہوئی اور اب وہ مزید جانفشانی سے فرائض اداکریں گے۔
696 total views, no views today


