مینگورہ، مینگورہ محلہ بنگلہ دیش لنڈیکس کے رہائشی سعیدالرحمان نے کہاہے کہ سنٹرل ہسپتال سیدوشریف میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے ،میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گذشتہ روزاپنی بیٹی کو معائنہ کیلئے سنٹرل ہسپتال لے گیاجہاں پر او پی ڈی چھٹی حاصل کرنے کے بعدڈاکٹروں کو دکھانا چاہا مگر وہاں ڈاکٹر موجود نہیں تھا،چارگھنٹے تک پورے ہسپتال کو چھان مارا مگر کوئی بھی ڈاکٹر نہیں ملا ،اس دوران میری بیٹی کی تکلیف میں اضافہ ہوا توڈیوٹی پرموجود ڈسپینسروں سے پتہ کیا مگر وہ بھی ڈاکٹرکا ٹھکانا دکھانے پر آمادہ نہیں تھے جس کے بعد مایوس ہوکر واپس چلا گیا،انہوں نے کہاکہ صحت کے شعبے میں انقلاب لانے کے دعویداروں کی حکومت میں سنٹرل ہسپتال میں ڈاکٹر تک موجود نہیں جس سے ان کے دعوے غلط ثابت ہوگئے،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈاکٹروں کو ڈیوٹی کا پابند بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے۔
774 total views, no views today


