مینگورہ، قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین وسابق تحصیل ناظم فضل رحمان نونونے کہاہے کہ ایک طرف مرکزی حکومت دعوے کررہی ہے کہ جس علاقے میں بجلی بل کی مدپوری ادائیگی کی جائے گی وہاں پر کم سے کم لوڈشیڈنگ ہوگی اوردوسری طرف سوات میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے حالانکہ سوات کے لو گ واپڈاکو سو فیصد ادائیگی کرتے ہیں مگر اس کے باوجود بھی یہاں پر سولہ سے اٹھارہ گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ مرکزی حکومت سوات کے عوام کو انتقام کا نشانہ بنارہی ہے،ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معلوم نہیں کہ مرکزی حکومت سوات کے عوام کو کس جرم کی سزادے رہی ہے جن پر بدترین لوڈشیڈنگ کی شکل میں مسلسل بجلیاں گرارہی ہے،بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے سبب کاروبار کا پہیہ مکمل طورپر رک گیا ہے اورگھریلو استعمال کے برقی آلات مسلسل ناکارہ ہورہے ہیں جس سے لوگوں کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہاہے مگر ان بے بس عوام کے حال پر مرکزی حکومت کو ترس نہیںآتا،انہوں نے کہاکہ صوبائی اور مرکزی حکومت کے مابین موجود اختلافات کاسارا دباؤ یہاں کے عوام پر پڑرہاہے جس کے سبب ان کی مشکلات اورپریشانیوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ،انہوں نے کہاکہ اگر رمضان المبارک کے مہینے میں لوڈشیڈنگ کی شکل میں جاری ظلم کا سلسلہ بند نہ کیاگیا تو قومی وطن پارٹی مرکزی حکومت کیخلاف سڑکوں کا رخ کرکے فیصلہ کن تحریک چلانے پر مجبورہوجائے گی۔
722 total views, no views today


