سوات، پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ نے میٹرک کے امتحان میں مبینہ بدعنوانی کے حوالے اپنے مطالبات سوات بورڈ میں جمع کرادئے ، جماعت نہم میں 480نمبر لینے والے طلباء کیلئے جائز کمیٹی بنائے جائے ، آل سوات پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ نے سوات بورڈ کے حالیہ امتحان میں مبینہ عنوانی کے خلاف اپنے مطالبات سوات بورڈ میں جمع کرائے جس میں جماعت نہم میں 480نمبر سے زائد لینے والے طلبہ کے پرچوں کو دوبارہ چیک کرانے کیلئے ایک جائزہ کمیٹی بنائے جائے کمیٹی کے پانچ ممبر ہونگے جن میں دو سرکار کی اساتذہ اور دو اساتذہ بورڈ کی طرف سے نامزد کئے جائیں گے ۔ جبکہ کنٹرولر امتحانات کمیٹی کی سربراہ ہونگے پی ایس ایم اے کے رہنماؤں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر ان کی تسلی نہ کی گئی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیاجائے گا اور سیکرٹری تعلیم اور صوبائی وزیر تعلیم تک بات پہنچائی جائی گی۔
574 total views, no views today


