مینگورہ، سیدوہسپتال میں ڈینٹل یونٹ میں موجود اوزارناقابل استعمال ،صفائی ستھرائی کا کوئی انتظام نہیں،اس جدیددورمیں بھی مریض کوڈائریکٹ لگایاجاتاہے،امراض پھیلنے کاخدشہ،توجہ کی ضرورت ، سیدوشریف ہسپتال میں موجود ڈینٹل یونٹ میں صفائی ستھرائی کا کوئی انتظام موجود نہیں یہاں پر زیراستعمال اوزار بیک وقت کئی کئی مریضوں کے منہ میں ڈالا جاتا ہے جس سے خطرناک امراض پھیلنے کے شدید خطرات موجود ہیں،اس جدیددورمیں بھی مریض کو ڈائریکٹ انجکشن لگایا جاتا ہے حالانکہ پرائیویٹ ڈینٹل کلنکوں میں انجکشن سے قبل مریض کے متاثرہ مسوڑھے پرمحلول لگایاجاتاہے جس سے مسوڑھے سن ہوجاتے ہیں جسے انجکشن لگواتے وقت تکلیف محسو س نہیں ہوتی ،عوام کا کہناہے کہ ایک طرف حکومت شعبہ صحت کی ترقی کے حوالے سے دعوے کررہی ہے مگردوسری طرف ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کا نظام انتہائی ناقص ہے جو حکومتی دعوؤں کو غلط ثابت کررہاہے ،مقامی حلقوں کا کہناہے کہ متعلقہ حکام سیدوہسپتال کے ڈینٹل یونٹ کو ڈسپوزبل اوزارفراہم کرنے کیساتھ ساتھ اس یونٹ کی صفائی ستھرائی پر بھرپورتوجہ دیں تاکہ امراض پھیلنے کا سلسلہ رک سکے۔
646 total views, no views today


