مینگورہ، چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوات میں بجلی کی نارواں لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، اسلئے سوات کے تمام ایم پی ایز بروز جمعہ شام پانچ بجے سوات پریس کلب کے سامنے واپڈ کے خلاف مظاہرہ کریں گے ، عوام مظاہرے میں شرکت کریں ،
سوات میں گزشتہ ایک ماہ سے محکمہ واپڈ ا نے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور ساتھ ہی کم وولٹیج کے باعث عوام کو شدید پریشانیوں میں مبتلاء کررکھا ہے اس سلسلے میں بروز جمعہ بتاریخ 26 جون 2015 کو شام پانچ بجے سوات کے تمام ایم پی ایزواپڈ ا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں گے ، انہوں نے سوات کے عوام سے شرکت کرنے کی اپیل کی ہے ۔
294 total views, no views today
Comments


