سوات ،پیڈفاؤنڈیشن کے جانب سے سوات میں نین المدارس تقاریر،قراٗت اور نعت خوانی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلے میں سوات کے مختلف مدارس کے طلباء نے بڑچھڑ کر حصہ لیا۔۔ تقاریر کے دوران طلباء نے سماجی ہم آہنگی اور برداشت میں نوجوانوں کے کردار پر بحث کیا۔ دورانِ تقریر شرکاء نے کہا کہ ہمارے معاشرے مختلف وجوہات کے بنا پر آج برداشت اور ہم آہنگی خاص طور پر نوجوانوں میں کم پایا جاتا ہے۔چونکہ نوجوان ایک معاشرے کی ترقی مین اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اسلئے انکا آپس میں ہم آہنگی اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے کیلیئے تعلیم دینا چاہیئے۔چونکہ نوجوان ہی ایک اچھے معاشرے کے شروعان کرسکتے ہیں اسلیئے ضروری ہے۔ کہ نوجوان ہم آہنگی اور برداشت جیسے الفاظ سے واقف ہو۔ خاص طور طالبعلموں نے اپنے تقاریر میں اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومت اُنکی طرف بھی اسطرح کی توجہ دے جسطرح اور گورنمٹ اداروں کو دی جاتی ہے۔مقابلوں کے احتتام پر طلباء میں انعامات تقسیم کیے گیے۔ انعامات کے تقسیم کے احتتام پر مدرسے کے شرکاء نے پیڈ فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پیڈ فاؤنڈیشن کی طرح اور بھی آرگنائزیشن مدارس کے طلباء کے بہتری کیلئے کام کریں۔ پیڈ فاؤنڈیشن کے ممبر عمران نے احتتامی کلمات کیساتھ تمام آنے والے مہمانوں ، اساتزہ اور طلباء کا شکریہ ادا کیا۔
652 total views, no views today


