سوات، تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈئی میں سوزوکی ڈرائیور کی غفلت نے چار سالہ بچی کی جان لے لی ، کانجو پولیس سٹیشن کے مطابق گاؤں کوزہ بانڈی میں سڑک کے کنارے کھڑی سردارے نامی شخص سکنہ کوزہ بانڈی کی چار سالہ بچی کو ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا، جس کو فوری طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بچی چل بسی، پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
749 total views, no views today
Comments


