سوات، سوات میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں تیس فیصد تک اضافہ ، عوام کا براحال، انتظامیہ اپنے دفاتر تک محدود ہو کر رہ گئے ،سوات کے مختلف تحصیلوں روزمرہ کے اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہو گیا ہے، دودھ کی قیمت میں بیس روپے فی کلو ، دہی کی قیمت میں دس روپے فی کلو، اٹا کی قیمت میں تیس روپے فی بوری، قیمہ کی قیمت 350 روپے سے تجاوز کر گئی جبکہ گوشت کی قیمت بھی چار سو روپے تک پہنچ گئی ہے، بازاروں میں من مانی قیمتوں کی وجہ سے عوام خوار ہونے لگے ہیں، عوام کہتے ہیں کہ فریاد کس سے کریں، انتطامیہ ، فوڈ کنٹرولر اپنے دفاتر میں بیٹھے ہیں ان کو اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا کیا پتہ ، ۔۔۔
776 total views, no views today
Comments


