بریکوٹ، سوات شیراکبرخان کو خفیہ اطلاع ملی جس پر ایس ایچ او غالیگے عمادد الدین خان نے فوری کاروائی کرتے ہوئے لنڈاکے چیک پوسٹ انچارج اے ایس ائی بختی روان کے ساتھ مشترکہ ناکہ بندی کی۔ناکہ بندی کے دوران پشاور سے آنے والی موٹرکار جس میں ظفراللہ ساکن پشاور اور تاج بر ساکن باجوڑ سوار تھے ۔لنڈاکے پہنچتے ہی پولیس نے موٹرکار کو روکنے کا اشارہ کیا تلاشی کے دوران موٹر کار کے خفیہ خانوں سے پچیس کلو اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد ہوئی ۔پولیس نے موقع پر دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کی
۔بعد میں ایس ایچ او عماد الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لنڈاکے چیک پوسٹ پر کسی بھی قسم کی منشیات یا کوئی اور غیر قانونی اشیاء کی سمگلنگ رکنے میں بھر پور کردار ادا کررہے ہیں ۔اب تک کی کاروائی میں ہم نے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
478 total views, no views today


