مینگورہ، سوات میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، نماز فجر سے پہلے ہونے والے جھٹکوں کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔اخری اطلاعات تک کوئی جانی اور مالی نقصان کی اطلائی نہیں ملی
زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت5.6ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی تیس کلو میٹر تھی اور مرکز پاک افغان ، تاجکستان بارڈر تھا۔
303 total views, no views today
Comments


