مینگورہ ، ڈیڈک چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم خان کا دار الامان فضاگٹ پر چھا پہ ، دارالامان میں موجود لڑکیوں اور عورتوں نے مسائل کے انبار لگا دیئے ، ایم پی اے فضل حکیم کا مسائل حل کرنے کی یقین دہانی ، دارالامان کیلئے گاڑی اور نئی وسیع عمارت کی فراہمی کا اعلان ، سٹاف کی قلت ختم کی جائیگی، دارالامان کے ذمہ دار اور عملہ خواتین اور لڑکیوں کی خد مت اپنا شعار بنائیں ،
فرائض منصبی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ،عوامی شکایات پرڈیڈک چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم خان نے دارالامان پر اچانک چھاپہ مارا جس میں لڑکیوں اور عورتوں نے ایم پی اے فضل حکیم خان کو مسائل کے انبار لگادیئے ، جبکہ دارالامان کے ڈائریکٹر نے ایم پی اے فضل حکیم خان سے کہا کہ ادارے کیلئے کوئی سرکاری گاڑی نہیں ہے ، عمار ت چار کمروں پر مشتمل ہے جسمیں لڑکیوں ، عورتوں اور بچوں کو رہائش میں مشکلات ہیں ، جبکہ سٹاف کی بھی کمی ہے ، ڈیڈک چیئرمین نے دارالامان کیلئے فوری طور پر گاڑی ، نئی عمارت اور مزید سٹاف فراہم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ دارالامان میں موجود عورتوں کو کوئی تکلیف نہیں ہونا چاہئیے ، تمام عملہ اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔
346 total views, no views today


