کبل، تحصیل کبل سنگر سیرئی میں ٹریکٹر الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق،آبائی قبرستان توتانوبانڈئی میں سپرد خاک،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اعتبار محمد ولد بخت ذادہ آف توتانوبانڈئی کاڑ ذاتی ٹریکٹر سے سنگر سیرئی کے مقام پر کھیتوں میں ہل چلا رہا تھا کہ ٹریکٹر بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نیچے آکر ڈرائیور اعتبار محمد موقع پر جاں بحق ہوا مرحوم کو سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے توتانوبانڈئی حاجی بابا قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا نماز جنازہ میں نو منتخب بلدیاتی ممبران سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی ۔
674 total views, no views today
Comments


