بریکوٹ،ضلعی بھر کی طرح تحصیل بریکوٹ میں بھی الیکشن کمیشن کے ہدایات پر عمل کرتے ہوئے بریکوٹ سب ڈویژن آفس میں17وولیج کونسل کے 141ممبر ان سے حلف لیا گیا۔اس سلسلے میں ایک تقریب بریکوٹ سب ڈویژن اافس میں منعقد ہوا ۔اس موقع پرآر او محمد عمیر اورآر او محمد فہیم خان نے تحصیل بریکوٹ کے ٹوٹل 17 وولیج کونسل میں جنرل کونسلرز،کسان کونسلرز،یوتھ کونسلرز،خواتین کے ٹوٹل182کونسلران میں سے141سے حلف لیا گیا ۔حلف برداری کے موقع پر اے آر او گران بادشاہ ،ریڈر اے سی فضل محمد ،اختر حسین ،حلیم الدین کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد عمیر اورایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد فہیم خان نے عوامی نمائندگان سے حلف برداری لیتے ہوئے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ انشاء اللہ آپ لوگوں کی خدمات کی وجہ سے علاقے کے مسائل میں کمی ہوگی اور آپ اپنے فرائض منصبی پورے ایمانداری سے نبھائیں کیونکہ آپ لوگوں پر عوام نے اعتماد کا اظہار کیا ہے اس اعتماد کو بحال رکھنا آپ لوگوں کا مذہبی ،قومی اور اخلاقی فرض ہے۔
526 total views, no views today


