مینگورہ، سابق تحصیل ناظم سوات فضل الرحمان نونو نے سوات کے سب سے بڑے درسگاہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج میں پالیسی میکرز کی جانب سے سواتی عوام کی دشمن پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے اس کیخلاف سوات کے عوام کی جانب سے شدید احتجاج کی دھمکی دی ہے ، اس حوالے سے انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گورنمنٹ جہانزیب کالج ضلع سوات کے عوام کے لئے ہے اور باقی تمام اضلاع میں کالجز موجود ہیں مگر کچھ سوات دشمن پالیسی میکرز نے اس سال جہانزیب کالج میں بیس فیصد کوٹہ نان لوکل اور آؤٹ ڈسٹرکٹ کے نام پر رکھا ہے جو سوات کے طلباء کے ساتھ انتہائی زیادتی ہے ، انہوں نے کہا کہ پچھلے سال بھی سوات کے اپنے طلباء کو سرکاری کالجوں میں نشستیں کم ہونے کی وجہ سے نجی اداروں میں داخلہ لینا پڑا اوراب سوات کے کالجوں میں سوات کے طلباء کے علاوہ دیگر اضلاع کو بیس فیصد کوٹہ دینا سوات کے طلباء کیساتھ ظلم وزیادتی ہے ۔
966 total views, no views today


