کبلِ ,بلدیاتی انتخابات خواتین کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنے پر یونین کونسل ہزارہ علی گرامہ کا الیکشن چیلنج،ممتاز قانون دان محمد رحیم رما خیل اور سردار احمد خان یوسفزئی نے سابق ضلعی کونسل امیدوار ملک ریاض احمد کے جانب الیکشن ٹریبیونل میں اپیل دائر کردی،آئندہ پیشی 17 جولائی کو ہوگی
حالیہ بلدیاتی الیکشن میں بعض دیگر علاقوں کی طرح تحصیل کبل یونین کونسل ہزارہ کے خواتین کو ووٹ کے حق سے محروم رکھا گیا ہے اس حوالے سے سابق ضلعی کونسل امیدوار یوسی ہزارہ علی گرامہ ملک ریاض احمد کے جانب سے ممتاز قانون دان محمد رحیم رما خیل ،سردار احمد خان یوسفزئی اور سید کریم شلمانی ایڈوکیٹ نے سوات الیکشن ٹریبیونل میں الیکشن کو چیلنج کرتے ہوئے خلاف اپیل دائر کردی جس میں امیدوار وں کی آئندہ پیشی 17جولائی کو ہوگی اس موقع پر میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے محمد رحیم رما خیل ایڈوکیٹ نے کہا کہ یوسی ہزارہ علی گرامہ میں خواتین کو سازش کے تحت ووٹ ڈالنے سے روک کر ملک ریاض احمد کو ہرایا گیا ہے جس کا واضح ثبوت گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول علی گرامہ ہے جہاں پر ڈالے گئے کل 226ووٹوں میں ملک ریاض احمد نے 126جبکہ مخالف نے صرف 29ووٹ حاصل کئے انہوں نے کہا کہ الیکشن ڈیوٹی پر مامور اہلکار خواتین کو ووٹ سے محروم رکھنے میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے امید ظاہر کی آئندہ پیشی میں مزید حقائق سامنے آجائیں گے انشاء اللہ حق کی جیت ہوگیٓ۔
695 total views, no views today


