بریکوٹ،میونسپل کمیٹی بریکوٹ میں سالانہ 2015-16مختلف ٹھیکوں پر بولی ہوئی ۔ ۔گذشتہ سال کے مقابلے میں اس مرتبہ اس بولی میں 75فی صد اضافہ ہوا جوکہ میونسپل کمیٹی بریکوٹ کے آمد ن میں ریکارڈ اضافہ ہے۔باقی ٹیھکے بھی صوبائی حکومت کے قانون کے مطابق شفاف اور میرٹ کے مطابق ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز میونسپل کمیٹی بریکوٹ میں مختلف ٹھیکوں کے بولی ہوئی ۔اس موقع پر میونسپل کمیٹی بریکوٹ کے سی ایم او بریکوٹ نور شاہ علی ،ٹیکس سپرٹینٹنڈمحمد آیاز خان ،آفس اسسٹنتٹ رضا شاہ لالا کے علاوہ مختلف اضلاع کے
ٹھیکیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ میونسپل کمیٹی کا سب سے بڑا ٹھیکہ 2فی صد پراپرٹی ٹیکس کا ٹھیکہ دو کرورڑ پچیس لاکھ میں سخت مقابلے کے بعد ٹھیکیدار فضل الہی نے حاصل کرلیا۔اس موقع پرسی ایم او بریکوٹ نور شاہ علی نے کہا کہ 2فی صد پراپرٹی ٹٰٰیکس کی بولی گذشتہ سال کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے ۔اس کے علاوہ باقی ٹھیکے بھی بہت جلد ٹینیڈر کئے جائیں گے ۔
636 total views, no views today


