سوات،سوات میں انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث دو افغانیوں سمیت 3ملزمان کو مجموعی طور پر58سال قید بامشقت کی سزا سنادی ،دہشت گردی کے دو مقدمات میں مطلوب افغان باشندے وحید اللہ کو 39سال قید کی سزا سنادی گئی ،پولیس ترجمان کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سیدوشریف کے جج محمد امین کنڈی نے سوات پولیس کے انسداد دہشت گردی کے دو الگ الگ مقدمات میں ملوث تین ملزمان وحید اللہ ولد سیف الحنان سکنہ جلا ل آباد افغانستان ، حسن خان عرف ساجد سکنہ جلا ل آباد افغانستان اور محمد کریم ولد ظاہر شاہ سکنہ حیا ت آبا دکو جرم ثابت ہونے پر انہیں مجموعی طور پر 58سال قید بامشقت کی سزا سنادی گئی ہے ، ملزم محمد کریم مینگورہ اور بنڑ پولیس اسٹیشن کے دو مقدمات میں مطلوب تھا جسے ایک مقدمے میں 25سال جبکہ دوسرے مقدمے میں 14سال قید کی سزا سنادی ہے جبکہ ملزم حسن خان کو 5سال اور ملزم وحیدا للہ کو 14سال قید کی سزا سنادی گئی ہے ،ملزمان کو مینگورہ پولیس نے 14جون 2014کو اس وقت گرفتار کرلیا تھا جب تینوں ملزمان مبینہ طور پر دہشت گردی کی واردات کے لئے جارہے تھے،ملزمان کے قبضے سے دستی بم ،اسلحہ اور فوجی وردی سمیت دیگر مواد اور اہم دستاویزات برآمد کی گئی تھیں ۔
676 total views, no views today


