سوات، سوات سمیت صوبہ بھر کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشوں کے بعد الرٹ جاری ، ضلعی انتظامیہ کو ہر قسم کی حالات سے نمٹنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی گئی، موسمیات کے مطابق سوات سمیت صوبے کے بالائی علاقوں میں مون سون کی بارشوں کی وجہ سے سیلاب کا خطرہ سے ضلعی انتظامیہ کو اگاہ کردیا گیا، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے سیلاب سے متعلق اقدامات شروع کردیئے ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، اسی طرح مسلسل بارشوں کے بعد دریائے سوات میں درمیانی درجے کا سیلاب ہے، جبکہ مینگورہ شہر سمیت دیگر پہاڑی علاقوں کے بارانی ندی نالیوں، اور خوڑمیں بھی درمیانی درجے کا سیلاب ہے ،ضلعی انتظامیہ نے دریائے سوات کے قریب جانے سے لوگوں کو منع کیا ہے ۔
530 total views, no views today


