بریکوٹ ، کھیل کو د کے ساتھ بچے اپنے پڑھائی پر بھی خصوصی توجہ دیں جن لوگو ں کے گراونڈ اباد ہوتے ہیں وہاں پرہسپتال ویران ہوجاتے ہیں ہمارے بچو ں میں ٹلینٹ کی کمی نہیں لیکن پختون قوم کو ہمیشہ ہر لحاظ سے پسماندہ رکھے کی کوشش کی گئی ہے ہمارے بچوں کے لئے گراونڈ نہیں جبکہ پنجابی حکمرانوں نے پنجاب میں تمام سہولیا ت میسر کی ہے عوامی نیشنل پارٹی جب حکومت میں ائیگی تو پختون بچوں کے لئے کھیل کود کے بے شما ر مواقع فراہم کرینگے ‘ان خیالات کا اظہا عوامی نیشنل پارٹی یوسی بریکوٹ کے نومنتخب تحصیل کونسلر فضل اکبر خان نے بحثیت مہمان خصوصی بریکوٹ گروانڈ میں تقسیم انعامات کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی محسوس ہوتے ہیں جب ہمارے بچے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں دلچسپی رکھتے ہو ایک صحت مند معاشرے کے لئے کھیل کود انتہائی ضروری ہے لیکن بد قسمتی سے خیبر پختونخواہ میں بہت ذیادہ ٹیلٹ کے باوجو د یہاں کے کھلاڑیو ں کو قومی ٹیم میں اور اچھے ڈیپارٹمنٹ میں مواقع نہیں ملتے ۔اپنے حقوق کے حصول کے لئے تمام پختون قوم کو اور خاص کر پختون نوجوانو ں کو متحد ہوکر لڑنا ہوگا اور ہمیں یقین ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی واحد سیاسی قوت ہے جوکہ استعماری قوتوں سے اپنا حق چھین سکتے ہیں اگر موقع ملا تو پورے ضلع سوات اور خاص تحصیل بریکوٹ میں کھیل کو د کے لئے گراونڈ یا سٹیڈیم بنائے گے ۔اخر میں بحثیت مہمان خصوصی نومنتخب تحصیل کونسلر فضل اکبر خان نے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔
602 total views, no views today


