سوات، سوات کے حسین وادی کالام کے مختلف دیہاتوں میں سیلاب نے تباہی مچادی، دو سو سے زائد کنال اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ جبکہ سڑکیں دریا برد ہوگئیں،۔ متاثرہ علاقوں سے امدہ اطلاعات کے مطابق تحصیل کالام کے مختلف گائوں مالی،خاؤ،برہا اور کشکن میں گزشتہ تین روز سے تیز بارشیں جاری ہیں جس کی وجہ سے دریاء سوات میں پانی کے بہاء میں اضافے کے ساتھ ہی طغیانی آگئی جس نے چار گائوں میں تباہی مچادی، سیلا ب سے تین گھر دریا برد ہوگئے،جبکہ سڑکیں پانی میں بہہ گئی اسی طرح دو سو سے زائد کنال اراضی پر کھڑی آلو اور دیگر فصلیں بھی تباہ ہو گئی مقامی لوگوں کے مطابق سیلاب سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔گبرال کے ناظم ڈاکٹر محمد علی نے سوات نیوزڈاٹ کام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گائوں خاؤ کی مین شاہرا بھی دریا برد ہو گئی تھی جسے مقامی لوگوں نے عارضی طور پر بحال کر دیا ہے۔
وادی سوات کے پر فضائ اور سیاحتی علاقوں کالام ، مٹلتان، اوشو،گبرال سمیت دیگر علاقوں میں گزشتہ تین دنوں سے بارشیں ہورہی ہیں ، جس سے دریائے سوات میں درمیانی درجے کا سیلاب ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے ابھی تک سیلاب کی وارننگ جاری نہیں کی،ضلعی حکومت نے بھی ابھی تک سیلاب سے ہونے والے نقصانات بارے کوئی لائحہ عمل تیار نہیں کیا ہے، دوسری طرف متاثرہ دیہاتوں کے عوام نے ضلعی انتظامیہ اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے ازالہ اور لوگوں کی امداد کیلئے فوری کارروائی کرے۔
654 total views, no views today


