بٹ خیلہ، پاک آرمی کے کر نل راشد صدیقی نے کہا ہے کہ پاک آرمی اور سول انتظامیہ کے اشتراک سے یکم اگست کو ملاکنڈ سپورٹس گالا کا اغاز ہوگا جس میں ملاکنڈ ڈویژن کے سات اضلاع سے تعلق رکھنے والے مختلف کھیلوں مقابلے ہونگے سپورٹس گالا کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقعوں کی فراہمی کے علاوہ دنیا بھر کو ملاکنڈ سے امن کا پیغام دینا ہے کہ ملاکنڈڈویژن سے دہشت گردی کا قلع قمع ہوچکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاکنڈ فورٹ میں سپورٹس گالا کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ علی عباس خان ،ڈسٹر کٹ سپورٹس آفیسر ملاکنڈ سمیت مختلف سرکاری اداروں کے سربراہان نے شرکت کی کرنل راشد نے کہا کہ ملاکنڈ ڈوثرن میں امن کے قیام کے بعد گزشتہ چند سالوں سے سوات سپورٹس گالا کے نام سے بھر پور سر گرمیوں کا انعقاد ہوا ہے تاہم اس بار ملاکنڈ سپورٹس گالا کے نام سے یہ سرگرمیاں شروع ہو گے جسمیں ڈویژن کے سات اضلاع ضلع ملاکنڈ ، سوات ،شانگلہ،بونیر ، دیر لوئر ، اپر اور ضلع چترال کے ٹیمیں حصہ لیں گے انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ سپو رٹس گالا کے افتتاحی تقریب یکم آگست کو بو نیر ڈگرمیں ہوگا اور اختتامی تقریب سات آگست کو تھانہ کالج گراونڈملاکنڈ میں ہو گی سپورٹس گالا میں کر کٹ ،فٹ بال ،میراتھن ریس جمناسٹک ،پی ٹی شوز ،ویل چیر ریس رسہ کشی کے دلچسپ مقابلے ہو گے انہوں نے شرکاو پر زور دیا کہ وہ ملاکنڈ سپورٹس گالا کے حوالے سے ابھی سے اپنے ذمہ داریاں سنھبالے ملاکنڈ ڈوثرن میں کھیل کود کے صحت مند سر گرمیاں پیدا کرنا نوجوانوں کو مثبت سرگیوں میں مصروف کرنا اور لوگوں کو آمن کی طرف لانا پا ک آرمی اور سول انتظامیہ کے مشترکہ کو شش ہے
1,288 total views, no views today


