بریکوٹ، صوبائی حکومت کے زیر اہتمام او رصوبائی ڈائریکٹرجنرل لائیوسٹاک ڈاکٹر شیر محمد خان کے خصوصی ہدایات پر بریکوٹ سول وٹرنری ہسپتال میں گھوٹا (H.S.V) اور دیگر مختلف بیماریوں کے خلاف ہفتہ ویکینشن مہم زور و شور سے جاری ہے ۔27جولائی سے شروع ہونے والے مہم میں علاقہ موسیٰ اور دیگر مضافاتی علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں قیمتی مال مویشیوں کو ویکییشن کردی گئیں اور یہ مہم 31جولائی تک جاری رہے گا۔ڈسٹرک ڈائر یکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر بخت عالم نے کہا کہ اس مہم میں ہسپتال انتظامیہ کو ئی کوتاہی نہ کریں کیونکہ اس مہم کو ہر حال میں کامیاب کراناہوگا۔تفصیلات کے مطابق 27جولائی سے شروع ہونے والا مال مایشوں کو گھوٹا اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ کا ہفتہ ویکیشن مہم جاری ہے ۔اس مہم میں بریکوٹ سول ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر منظور حسین ،ڈاکٹر ارشد علی ،وٹرنر ی اسسٹنٹ سہیل خان ،وٹرنری اسسٹنٹ شمش الھادی،محمد رحمان اور فضل غفور کے علاوہ دیگر سٹاف بھر پور حصہ لے رہے ہیں ۔مہم تقریباً15دیہات میں جاری ہے جس میں کوٹہ ،ابوہا ،گورتئی ،بریکوٹ ،نویکلے ،کنڈاک جہانگیر ،بلوکلے اور دیگر مضافاتی علاقے شامل ہیں ابھی تک ہزاروں کی تعداد میں مال مویشوں کو ویکیشن کی گئی ۔انچارج ڈاکٹر منظور حسین نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ معمولی کوتاہی سے لاکھوں کا نقصان ہو سکتا ہے اس نقصان سے اپنے آپ کو بچانے کے لئے اس مہم میں بھر پور حصہ لیں کیونکہ یہ ہمارا قومی،مذہبی اور اخلاقی فرض ہے ۔
766 total views, no views today


