سوات، سوات میں حجرہ ارگنائزیشن کے زیر اہتمام کوارڈینشن میٹنگ کا انعقاد ، میٹنگ میں اقلیت برادری کو درپیش مسائل پر تفصیلی بحث کی گی ، میٹنگ میں عسیائی برادری ، سکھ برادری ، کے کثیر تعداد میں شرکت کی ، جبکہ صحافی برادری ، علماء کرام اور دیگر سول سوسایٹی کے ممبران نے شرکت کی ، میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پروگرام منیجر محمد نعیم افریدی اور لائزان افیسر عنایت الرحمن نے کہا کہ سوات میں ایٹ پراجیکٹ اقلیت برادری کے حقوق اور مسائل کے حل کیلئے کام کرہے ہیں انہوں نے کہاکہ اقلیت برادری کو عبادت گاہوں ، ،سکالرشپ ، نوکریوں میں مشکلات کا سامنا ہے ، انہوں نے کہا کہ ان مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے ، اور ان مسائل پر حکومتی اداروں میں تو بات چیت بھی کی گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ اقلیت برادری کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی بنائیں گے ، انہوں نے کہا اگر یہ پراجیکٹ ختم بھی ہو جائیں ،تو پھر بھی مسائل کے حل پر کام جاری رہے ، انہوں نے مزید کہا کہ حجرہ ارگنائزیشن پراجیکٹ کے اختتام کے بعد بھی اقلیت برادری کے حقوق کیلئے کام کرے گی ، اس موقع پر میٹنگ میں شرکت کرنیوالوں نے اپنے تجاویز بھی پیش کئے ۔
586 total views, no views today


