سوات، سیدو شریف تعلیمی بورڈ میں گورنمنٹ ڈگری کالج مینگورہ نے 12 پوزیشنیں حاصل کرلی، تفصیلات کے مطابق سیدو شریف تعلیمی بورڈ کے ایف ایس سی رزلٹ میں گورنمنٹ ڈگری کالج مینگورہ کے بارہ پوزیشنیں حاصل کرلی، ڈگر ی کالج کے طالب علم نے بورڈ کو ٹاپ کیا، جبکہ میڈیکل میں کالج کی اٹھ طلباء نے ٹاپ ٹین اور چار طلباء نے انجنیئر نگ میں ٹاپ ٹوینٹی میں پوزیشن حاصل کی، اس موقع ڈگری کالج کے پرنسپل ریاض احمد نے کہا کہ ڈگری کالج نے ہمیشہ اپنے طلباء پر محنت کی ہے، یہی وجہ ہے کہ آج سوات تعلیمی بورڈ کو کالج نے ٹاپ کیا ہے اور سب سے زیادہ پوزیشن حاصل کی ہے انہوں نے کہا کہ ائندہ بھی ہمارے کالج کے طلباء پوزیشن حاصل کرینگے۔
سیدوشریف تعلیمی بورڈ کے ایف ایس سی ، ایف اے کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیاگیا، ٹاپ ٹوینٹی میں زیادہ پوزیشن طالبات نے حاصل کی، پہلی پوزیشن ڈگری کالج مینگورہ اور ٹیپو شہید کالج کبل نے مشترکہ طور پر حاصل کی، رزلٹ کی تقریب ودودیہ ہال سیدوشریف میں منعقد کی گئی جس میں کثیر تعداد میں والدین، اساتذہ کرام ، سکول پرنسپلز، طلباء وطالبات نے شرکت کی، اس موقع پر جہانزیب کالج کے پرنسپل ظاہر شاہ، اور ڈگری کالج مینگورہ کے پرنسپل ریاض احمد بھی موجود تھے،
481 total views, no views today


