بریکوٹ، ضلع سوات کے پولیس کی قربانیاں تاریخ کے اوراق میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا ۔انہوں نے اپنی جانوں کی قربانی دی مگر دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا اور اب بھی پولیس کی قربانیوں کاسلسلہ جاری ہے ۔بریکوٹ میں ہفتہ شہداء کمیپ میں پولیس شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مختلف الخیال لوگوں نے رجسٹرد میں کیا ۔تفصیلات کے مطابق بریکوٹ میں ہفتہ پولیس شہدا کیمپ آج تیسرے روز بھی قائم رہا ۔کیمپ میں تھانہ غالیگے کے ایس ایچ او جاوید خان،پولیس چوکی انچارج وکیل محمد خان کے علاوہ دیگر پولیس کیمپ میں موجود رہے ۔اس موقع پر مختلف سیاسی قائدین ،صحافی ،طلباء،تاجر برادری کے علاوہ دیگرنے بھی وقتاً فوقتاً کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود رجسٹرڈ میں اپنے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پولیس فورس نے ہمیشہ اپنی قوم کے لئے قربانیاں دی ہیں اور یہ قربانیاں جاری ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سوات میں مخدوش صورت حال کے دوران پولیس کے جوانوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا اور انہیں ہر طرح تکلیفیں دی گئیں مگر ان کے حوصلے پشت نہیں ہوئے مگر انہوں نے تاریخ میں ایسا مقام پیدا کردیا جس پرپوری قوم کو فخر ہے ۔اس کیمپ میں شہدا کے لئے دعائیں مانگیں گئیں اورانشاء اللہ ہر سال ہم اپنے ان عظیم سپوتوں کی یاد میں مختلف تقاریب کا انعقاد کریں گے کیونکہ زندہ قومیں اپنے شہدا کو نہیں بھوالتی۔
736 total views, no views today


