سوات، سوات میں 4اگست کو یوم شہدائے پولیس منانے کے لئے پولیس کی یوم ہفتہ شہداء منانے کی تقریبات جاری ہیں جبکہ کل 2اگست کو شہدائے پولیس کے بچوں کے لئے فضاگٹ پارک میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیاگیا ہے ، پولیس شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تمام ضلع میں پولیس اسٹیشنوں کی سطح پر کیمپ بھی قائم کردئے گئے ہیں ،ڈی پی او سوات محمد سلیم مروت نے گذشتہ روز مختلف کیمپوں کادورہ کیا جہاں پر شہیداہلکاروں کے پولیس میں بھرتی بیٹوں کے ساتھ ملے اور انہیں حوصلہ دیا ،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کی جانب سے یوم شہدائے پولیس منانے کے سلسلے میں سوات میں ہفتہ شہدائے پولیس کی تقریبات کاآغاز کا مقصد ان شہدا کی قربانیوں کو یادرکھناہے جنہوں نے امن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے انہوں نے کہاکہ سوات بھر کے تمام پولیس اسٹیشنوں کی جانب سے شہیدہونے اہلکاروں کی یاد میں کیمپ لگادئے گئے ہیں اور صوبہ بھر میں آئی جی پی ناصردرانی کی جانب سے 4اگست کویو م شہدائے پولیس کے طور پر منانے کے حوالے سے سوات میں بھی پولیس نے بھرپور تیاریاں کیں ہیں اور انہوں نے کہاکہ سوات میں امن کی خاطر پولیس اہلکاروں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور انشاء اللہ ہم بھی یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم بھی امن کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے پولیس کی جانب سے قائم کمیپوں میں سیاسی وسماجی شخصیات اور منتخب نمائندے آ رہے ہیں اور رجسٹرز میں شہدائے پولیس کے بارے میں اپنے تاثرات درج کررہے ہیں ۔
622 total views, no views today


