سوات، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ذیلی تنظیم یوتھ ونگ کے کارکنان نے مخصوص نشستوں میں نظر انداز کرنے پر انجینئر امیر مقام کے خلاف ایکا کرلیا،یوتھ ونگ کے عہدیداروں اور کارکنوں نے انجینئر مقام کے مسلط کردہ فیصلوں کے خلاف مرکزی قیادت سے نظر ثانی کی اپیل کردی،پاکستان مسلم لیگ جو عرصہ سے مالاکنڈ ڈویژن خصوصاً ضلع سوات میں شدید اندرونی اختلافات کاشکار ہے، پارٹی واضح میں تقسیم ہے اب اختلافات کے براہ راست اثرات یوتھ ونگ پر بھی پڑ رہی ہے یوتھ ونگ کے عہدیداروں نے یوتھ کیلئے مخصوص نشستوں میں نظر انداز کرنے اور من پسند افراد جن کا دور دور تک پارٹی کیلئے کسی قسم کے خدمات نہیں ہے ان کو ٹکٹ دینے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور باقاعدہ میڈیا کے ذریعے انجینئر امیر مقام کے اس فیصلہ سے بغاوت کی ہے،پارٹی کارکنوں اور یوتھ ونگ کے عہدیداروں نے مرکزی قیادت سے نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے مخصوص نشستوں میں یوتھ ونگ کو حصہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
654 total views, no views today


