خوازہ خیلہ، خوازہ خیلہ مشکومئی میں ایک فریق کے اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ، ایک کی حالت نازک ، ملزمان گرفتار، مقدمہ درج ،پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے مشکومئی میں شیرشاہ ولد ظاہر شاہ ، ظاہر شاہ ولد بخت روان ، وطن زیب ، رحم زیب پسران تاج خان ، اختر شاہ ولد ظاہر شاہ نے پر فائرنگ کرکے عالم داد ولد رحم دل ، قیصر ولد بخت زادہ ، شرافت علی ولد علی اصغر کو شدید زخمی کردیا ،زخمیوں کو فوری طور خوازہ خیلہ ہسپتال پہنچا دیئے گئے ،
شدید زخمی قیصر کو سید و شریف ہسپتال پہنچا یا گیا جس کو بعد ازاں پشاور ہسپتال منتقل کردیا گیا ، ذ رائع کے مطابق ایم پی اے ڈاکٹر حیدر علی خان نے گاؤں کے گلی کوچوں کے پختہ کرنے کیلئے ایک اسکیم منظور کیا تھا جس پر ٹھیکہ دار نے متعلقہ کام کو مکمل کرنے کیا ، جس کچھ باجری باقی بچ گئی تھی ، جس کو گاؤں کے لوگوں نے مشترکہ طور پر گاؤں کے دوسری گلی میں ڈالنے کیلئے لے جارہے تھے ، جس پر ملزمان نے اپنے گھر کے چھت پر چھڑ کر نیچے لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے ، خوازہ خیلہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیے ہیں اور مزید تفیش جاری ہے ۔
خوازہ خیلہ ، خوازہ خیلہ لنگر میں گھر جاتے ہوئے مزدور پر ملزمان کا چھریوں سے حملہ کرکے زخمی کردیا، نقدی اور موبائل بھی چھین لیے ، تفصیلات کے مطابق خوازہ خیلہ لنگر کے رہائشی مزدور گل رحیم ولد امیر حبیب مزدوری سے چھٹی کرکے گھر جارہا تھا کہ لنگر روڈ پر ملزمان عبدالہادی ولد دلورم سکنہ لنگر نے نامعلوم ساتھیوں سمیت خنجر سے حملہ کرکے اس کے گلی میں رسی ڈال کر زخمی کردیا، اور اس سے نقد ی اور موبائل بھی چھین کر فرار ہوگئے ، مجروح نے خوازہ خیلہ پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرلی ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ، جس کے مزید تفتیش جاری ہے ۔
292 total views, no views today


