کبل،کبل ڈگری کا لج میں سٹا ف کی کمی اور طلبا ء کو دا خلو ں کا مسئلہ حل نہ ہو سکا والدین اور طلبا ء شدید پر یشا نی میں مبتلا ء ممبرا ن اسمبلی نے بھی منہ موڑ لئے، سٹا ف کے کمی کا بہانہ بنا کر طلباء کو تعلیم سے محروم کیا جارہا ہے،ارباب اختیار فوری نوٹس لے کر طلباء کو داخلوں سمیت کالج میں سیکنڈ شفٹ کا انتظام کریں تاہم کالج میں سٹاف کے کمی کو پورا کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے تفصیلا ت کے مطا بق کبل ڈگری کالج میں فرسٹ ائیر داخلوں کے لئے 2 ہزا ر فا رم تقسیم کرنے کے بعد کا لج انتظا میہ نے صرف 250 طلبا ء کو داخلہ دیا گیا ہے جبکہ باقی ماندہ طلباء کالج کے طواف اور در بدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں جن میں اکثریت طلباء مایوس ہوچکے ہیں جبکہ غریب والدین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اس اہم مسلہ سے ممبرا ن اسمبلی ڈاکٹر امجد ، محب اللہ خان ، فضل حکیم کو آگاہ کیا گیا ہے جس کے باوجود کوئی شینوائی نہیں ہورہی اہلیان علاقہ نے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ کا لج کے اندر سٹا ف کے کمی کو جلد از جلد پو را کرنے سمیت پہلے کی طر ح سیکنڈ شفٹ بھی شرو ع کیا جائے تا کہ تعلیمی اہداف کے حصول کو یقینی بناکر پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔
918 total views, no views today


