سوات ، سوات میں قیام امن کے لئے قربانی دینے والے پولیس جوانوں کی یاد میں ہفتہ شہدائے پولیس کی تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں ،اختتامی تقریب کے دوران پولیس جوانوں نے گارڈ آف آنرپیش کی جبکہ مہمان خصوصی صوبائی زیر محمود خان اور ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن نے یادگارشہدا پر پھول چڑھائے ،اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے مشیر محب اللہ خان ،قائمقام کمشنر ملاکنڈڈویژن محموداسلم وزیر ،ڈی پی او سوات محمد سلیم مروت بھی اس موقع پر موجود تھے ،پولیس حکام نے شہدا کے قبروں پر بھی جاکر سلامی دی اور اجتماعی دعا کی گئی ،ہفتہ شہدائے پولیس کے دوران پولیس کی جانب سے ہر پولیس اسٹیشن کی سطح پر شہدائے پولیس کی یاد میں کیمپ لگائے گئے جبکہ مختلف علاقوں میں سول سوسائٹی نے پولیس حکام سے مل کر ریلیاں بھی نکا لیں ،ہفتہ شہدائے پولیس کی اختتامی تقریب سوات پولیس ٹریننگ اسکول میں ہوئی اس دوران شہیدپولیس جوانوں کو خراج عقید ت پیش کیا گیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر آبپاشی محمود خان اور دیگر مقررین نے خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امن کی بحالی میں پولیس جوانوں کا کردار مثالی ہے اوران کی شہادتوں کو تاریخ کے اوراق میں سنہری الفاظ سے لکھاجائے گا ،د ہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، اس اس ضمن میں امن کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گاانہوں نے کہاکہ سوات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس افیسرز اور جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے سوات میں امن کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور حکومت کسی بھی صورت ان شہدا کے خاندانوں کو اکیلا نہیں چھوڑے گی ،اس دوران سوات کے مختلف علاقوں میں ڈی ایس پیز ، اور ایس ایچ اوز نے پولیس دستوں کے ہمراہ مختلف مقامات پر شہداء کے قبروں پر جا کر انہیں سلامی پیش کی قبروں پر پھول چڑھائے۔
مینگورہ،شہداء پولیس خیبر پختونخواہ کی قر بانیوں کی یاد میں انہیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 27 جولائی2015 سے شروع ہونے والے مختلف تقریبات کے سلسلہ میں صوبے کے تمام اضلاع ، پولیس کے دیگر دفاتر کیطرح پولیس ٹریننگ سکول سوات میں بھی گزشتہ روز کو جنرل روم کال کے دوران پولیس شہداء کی ایصال ثواب اور بلندی درجات کیلئے ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جسمیں سوات ٹریننگ سکول کے پرنسپل مبارک خان سمیت سنٹر کے جملہ سٹاف اور ریکروٹس نے شرکت کی ، اس موقع پر خیبر بختونخواہ پولیس شہداء کے فخریہ قربانیوں کو سہراہا گیا اور انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان شہداء کی نقش قدم پر چلکر ملک میں قیام امن کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ، اس دوران اجتماعی دعا میں ان شہداء کی درجات کی بلندی ، پسماندگان کیلئے صبر جمیل اور ملک میں امن کے قیام کیلئے مولوی سلطان روم نے دعائیہ کلمات پیش کئے ۔
654 total views, no views today


