لاہور: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے جہاں فلم نے بزنس کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں وہیں لوگ اس کے سحر میں بھی مبتلا ہیں جن میں پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر شعیب ملک بھی نے بھی کچھ دیر کے لیے بجرنگی بھائی جان کا روپ دھار لیا اور فلم کا ڈائیلاگ بول ڈالا جسے سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب ہنگامے کرتے نظر آرہے ہیں گزشتہ دنوں ان کی ایک ڈانس کی ویڈیو نے خوب تہلکہ مچایا اور اب شعیب ملک سلمان خان کی فلم’’بجرنگی بھائی جان‘‘ میں ان کی اداکاری سے اتنے متاثر ہوئے جس کا اظہار انہوں نے ڈپ میش ویڈیو میں سلمان خان فلم کے ڈائیلاگ کی کاپی کرتے ہوئے کیا۔ ڈب میش ویڈیو میں شعیب ملک ،پاکستانی نژاد باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال خان نے بھی ان کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھائے، اس دوران شعیب ملک نے ویڈیو میں منی کو پاکستان چھوڑنے کا ڈائیلاگ بولا تاہم وہاں کوئی منی تو موجود نہ تھی البتہ عامر خان کی اہلیہ ہی کو انہوں نے منی بنا ڈالا جس پر عامر خان نے بھی خوب ڈانس کرکے خوشی کا اظہار کیا۔
738 total views, no views today


