سوات سوات کے سیدوشریف اسپتال میں طویل عرصے سے بند پی سی آر مشین کا افتتاح کرلیا گیا ،ایم ایس ڈاکٹر مقصود احمد اور چیف پتھالوجسٹ ڈاکٹر خالد خان نے افتتاح کیا ،اس مشین کی بحالی کے بعد کالے یرقان میں مبتلا مریضوں کے مفت ٹیسٹ کا آغاز کردیا گیا ،اس ضمن میں سیدوشریف تدریسی اسپتال کے سیدووینگ میں ایک تقریب منعقد ہوئی ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مقصود احمد نے پی سی آر مشین کا افتتاح کیا اور صوبائی حکومت کی جانب سے کالے یرقان میں مبتلا مریضوں کے مفت ٹیسٹ کرانے کا آغاز کردیا گیا ،اس موقع پر چیف پتھالوجسٹ ڈاکٹر خالد خان ،ڈی ایم ایس ڈاکٹر شاہ دوران ،ڈاکٹر فخر الاسلام ،چیف لیبارٹریک ٹیکنیشن عبدالوہاب بھی موجود تھے،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر خالد مقصوداحمد نے کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے سیدوشریف تدریسی اسپتال میں کالے یرقان میں مبتلا غریب مریضوں کے لئے مفت پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے اور اب ہزاروں روپے کا یہ ٹیسٹ سیدوشریف اسپتال میں مفت کیا جائے گا اس موقع پر چیف پتھا لوجسٹ ڈاکٹر خالد خان نے ایم ایس ڈاکٹر مقصود احمد کی ذاتی کوششوں سے یہ سہولت دوبارہ فراہم کی گئی ہے انہوں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لئے اقدامات کرے ۔
646 total views, no views today


