سوات ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چترال میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا ۔ ان کو چترال سکاؤٹ ہیڈ کوارٹر میں جنر ل آفیسر کمانڈنگ آرمی مالاکنڈ ڈویژن میجر جنرل نادر خان نے سیلاب کی صورتحال ، نقصانات، اقدامات اور دوسرے معاملات پر تفصیلی اور جامع بریفینگ دی۔ سیلاب متاثرین سے بات کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا صورتحال معمول پر آنے تک پاک فوج انکی مدد جاری رکھے گی۔ مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کو تنہا ہرگز نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن اور جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل نادر خان کی کاوشوں کا سراہااور کہا کہ ان کی موجودگی میں آپ لوگوں کو کسی طرح کی پریشانی نہیں ہو گی۔ کیونکہ یہ لوگ دن رات آپ کی مدد اور تعاون کے لیے کوشاں ہیں۔
694 total views, no views today


