سوات، وادی سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سمیت ضلع بھر میں سبز ہلالی پرچم لہراگئے ، گھروں، دکانوں میں لوگوں نے ازادی کے دن نزدیک اتے ہیں خریداری شروع کردی، سکولوں میں سجنے وسرونے کے دن ، طلباء وطالبات سکولوں کو رنگ برنگی کرنے میں مصروف ہیں، وادی سوات میں ہر سال چودہ اگست سے پہلے پہلے سکولوں، بازاروں ، دکانوں کو سبز ہلالی پرچموں اور بنیرز ، سٹیکرز سے سجایا جاتا ہے، اس سال بھی جوں جوں چودہ اگست کے دن نزدیک اتے جارہے ہیں، مینگورہ شہرسمیت ضلع بھر کے دکانوں، سکولوں ،بازاروں کو سجایا جارہا ہے، جبکہ لوگ اپنے گاڑیوں پر بھی سبز ہلالی پرچم لگاتے ہیں، مینگورہ شہر میں ایسا لگ رہا ہے، جیسے شہر کی رنگ سبز ہلالی ہوگیا ہوں، اسی طرح سرکاری اور نجی سکولوں کو بھی سجانے کا کام شروع ہو چکا ہے۔
716 total views, no views today


